بین الاقوامیتازہ ترین

بیلا روس کے صدر 25 تا 27 نومبر پاکستان کا دورہ کریں گے

دورہ کے موقع پر صدر وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 25 تا 27 نومبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیلا روس کے صدر پاکستان کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دورہ کے موقع پر صدر لوکاشینکو وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے کے موقع پر کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ بیلاروس کے صدر کا دورہ مضبوط اور بڑھتی ہوئی دوطرفہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button