اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار زخمی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس وین کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ واقعہ کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button