اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بنوں: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 3 خوارج ہلاک، 2 زخمی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر یہ آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا

بنوں : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر یہ آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔ خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں چھپے ہوئے خارجی عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button