بین الاقوامیتازہ ترین

اقوام متحدہ تنازعات کو حل کرنے میں ناکام ہے، اردوغان

فلسطین میں مستقل جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے اور انسانی امداد کو بلاوقفہ اس علاقے تک پہنچایا جانا چاہیے۔ ترکی اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا

انقراہ(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی جانب سے تنازعات کے حل میں ناکامی پر تنقید کی۔ فارس نیوز کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان جو گروپ 20 کی سمٹ میں شرکت کے لیے برازیل گئے ہیں، نے برازیل کے صدر لوئس لولا داسیلوا سے ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ جنگوں کو روکنے میں، خاص طور پر غزہ میں، اور موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے کوئی موثر اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ برازیل کا اسرائیل کے خلاف موقف واضح ہے اور انقرہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فروخت کو روکنے کے لیے ایک اقدام شروع کیا ہے۔ اردوغان نے مزید کہا کہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے اور انسانی امداد کو بلاوقفہ اس علاقے تک پہنچایا جانا چاہیے۔ ترکی اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button