لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ائیر مارشل عبدالمعید خان نے دسمبر 1989ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فاءیٹر اسکواڈرن، ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور کمبیٹ کمانڈرز سکول مصحف کی کمانڈ کی۔ آپ کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بطور کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلانز) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ائیر آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی، ڈائریکٹر جنرل (ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن)، ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ اور ڈی جی ائیر آپریشنز کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔ اس وقت وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج کراچی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے الاباما امریکہ سے ایئر وار کالج کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز اور وار اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

ایران میں سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، آبادان فسادات میں ملوث افغان اور بھارتی شہریوں پر مشتمل سیل گرفتار
1 گھنٹہ ago

شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی جامع مشق، جدید جنگی صلاحیتوں اور بغیر پائلٹ نظاموں کا شاندار مظاہرہ
2 گھنٹے ago
بھی چیک کریں
Close

