اہم خبریںکاروبار

قابل عمل منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مالیتی اداروں سے قبل از قرضہ منظور ی لی جائیگی، چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت

اس کے نتیجے میں ہونیوالی پیش رفت سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو قابل عمل منصوبوں کی مکمل تفصیلات میسر ہو سکیں گی بلکہ وہ ان قابل عمل منصوبوں کی بنیاد پر بنکوں سے قرض حسنہ بھی حاصل کر سکیں گے

لاہور : پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بہترین اور قابل عمل منصوبے تشکیل دے کر مالیاتی اداروں سے ان کی قبل از قرضہ منظوری لے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت منتہیٰ اشرف نے الائیڈ بنک کے سی ای او ایزد رزاق گِل سے ملاقات کی۔ الائیڈ بنک کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری کے سی ای او جلال حسن سمیت بورڈ اور بنک کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ اس ملاقات کو اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہونیوالی پیش رفت سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو قابل عمل منصوبوں کی مکمل تفصیلات میسر ہو سکیں گی بلکہ وہ ان قابل عمل منصوبوں کی بنیاد پر بنکوں سے قرض حسنہ بھی حاصل کر سکیں گے۔اس ضمن میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت نے مختلف مالیاتی ادارں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین منصوبے بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کا روں کیلئے قبل از قرضہ منظوری کی سہولت بھی فراہم کر سکے۔ چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری منتہیٰ اشرف کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں الائیڈ بنک کے سی ای او ایزد رزاق گِل نے کہا کہ ان کا بنک ان منصوبوں کی پری فیزیبلٹی کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرے گا تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو ۔شرکاء نے اس ضمن میں مزید پیش رفت کیلئے مسلسل ملاقاتوں کے انعقاد پر اتفاق کیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button