پاکستان:بہاولپور میں شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جسم بری طرح جھلس گیا
بیٹے نے کال کر کے بتایا کہ والدین کے درمیان طلاق ہو چکی ہے،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا،ترجمان سیف سٹیز
لاہور: بہاولپور میں شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔تفیصلات کے مطابق تیزاب گردہ کے واقعے سےخاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں تیزاب گردی کی موصول ہوئی۔
بیٹے نے کال کر کے بتایا کہ والدین کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔میکے میں مقیم اس کی والدہ کو والد نے اچانک گھر میں گھس تشدد کا نشانہ بنایا،اور تیزاب پھینک دیا۔کالر کے مطابق میری والدہ کا جسم بری طرح جھلس گیا ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں