مشرق وسطیٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کا افسر شام میں قتل

شام جہاں پر اسرائیلی بمباری وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہے میں ایک جنگجو گروپ حیات تحریر الشام نے کئی درجنوں قصبوں اور دیہاتوں پر حملہ کیا

دمشق:ایرانی پاسداران انقلاب کا بریگیڈیئر جنرل کیومارس پوراشیمی شام کے صوبہ حلب میں ایک دہشت گردانہ کارروائی میں مارا گیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔ یہ بات ایران کے ‘ایس این این’ نامی خبر رساں ادارے نے بتائی ہے۔
تاہم خبر رساں ادارے نے منگل کے روز پیش آنے والے اہم قتل کے اس واقعے کے بارے میں کوئی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔
واضح رہے شام جہاں پر اسرائیلی بمباری وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہے میں ایک جنگجو گروپ حیات تحریر الشام نے کئی درجنوں قصبوں اور دیہاتوں پر حملہ کیا۔ جو اس صوبے سے تعلق رکھتے تھے اور شامی صدر بشار الاسد کے زیر قبضہ سمجھے جاتے ہیں۔
اس کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار بھی قتل ہوگیا۔ شام میں اس سے پہلے بھی کئی ایرانی فوجی عہدیدار ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ جن میں عام طور پر اسرائیل ملوث پایا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button