مشرق وسطیٰ

ہوائی فائرنگ اور سرعام ا سلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم گرفتار

سیف سٹی مانیٹرنگ ٹیم نے اچھرہ پولیس کو بروقت کارروائی کرنے کی ہدایت دی پتھر مارکیٹ سے ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ کی نمائش کے مرتکب 2 ملزمان گرفتار ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی عثمان ٹیپو

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کی نشاندہی پر ہوائی فائرنگ اور عوام الناس میں خوف و حراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔سیف سٹی مانیٹرنگ ٹیم نے اچھرہ پولیس کو بروقت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔پتھر مارکیٹ سے ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ کی نمائش کے مرتکب 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ملزما ن کی شناخت موسی خان اور ولی خان سے ہوئی جن سے رائفل، میگزین و گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس موقع پرایس پی عثمان ٹیپو کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس اور سیف سٹی نے ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ آپریشن کیا۔ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button