اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز سے بموں سے بھرا بیگ برآمد

مشکوک بیگ سے تین ہینڈ گرنیڈ ،پستول ریڈ زون کا نقشہ اور ایک تحریر برآمد ۔۔حلف لینے والے نیت چیف جسٹس آف پاکستان کا گھر بھی چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے

اسلام آباد پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ٹریل فائیو پر مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریل فائیو سے ملنے والے بیگ میں سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور کچھ نقشے ملے ہیں۔ ’بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنا دیا‘۔مشکوک بیگ ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کی کلیئرنس شروع کر دی، وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ مشکوک افراد کی نگرانی کے لیے بھی ٹیموں کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹریل فائیو کو خالی کروا لیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ارد گرد کی عمارتوں کی کلیئرنس بھی کی گئی۔بیگ سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور نقشے کے علاوہ ایک تحریر بھی ملی جس میں دھمکی آمیز پیغام دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu