کاروبار

حلال پراڈکٹس کا استعمال لازمی بنانا ہوگا ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک

مارکیٹ میں موجود حرام پراڈکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے ۔ ابراہیم حسن مراد

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ فوڈ انسپکٹرز کی ورکشاپ منعقد کی جائے اور ان کو ٹرینڈ کیا جائے کہ مارکیٹ میں موجود حرام پراڈکٹس کے خلاف کیسے کریک ڈاؤن کرنا ہے اور حلال اشیاء کے استعمال کو کیسے بڑھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور لائیو سٹاک کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حلال ڈیویلپمنٹ ایجنسی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ حلال اشیاء کی آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیا جائے اور سیمینار میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے کیونکہ عوام کو بتانا بہت ضروری ہے کہ کونسی اشیاء حرام ہیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ
پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے اور فوڈ انسپکٹرز کو پابند کریں کہ سخت چیکنگ کا آغاز کیا جائے جبکہ اس ضمن میں کوئ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ
عوام کو آگاہ کیا جائے کہ روز مرہ کی اشیاء پرحلال اسٹیمپ لازمی دیکھیں جبکہ کینڈیز وغیرہ کی صورت میں حرام اشیاء کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ ایک سے دس لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے بلکہ جرمانہ اور قید دونوں بھی ہوسکتے ہیں ۔ ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ
حلال پراڈکٹس پر کوئ سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کوشش کیجائے کہ اشیاء پر اردو میں تحریر ہو تاکہ عام آدمی آسانی سے پڑھ سکے۔انہوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو تاکید کی کہ حلال اشیاء کا لوگو ہر حال میں لازمی بنایا جائے بلکہ پی ایچ ڈی اے کا لاگو ہر پراڈکٹ پر لازمی ہونا چاہیے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ پروڈیوسرز اور مینوفیکچررز کو حلال اشیاء بارے پابند کرنا ہوگا جبکہ عوام میں آگاہی پھیلانے پر مکمل زور دینا ہوگا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button