ڈاکٹر محمد اصغر واھلہکالمز

اعلی ظرفی کی ذندہ مثال.محترمہ مریم نواز شریف(وزیراعلی پنجاب)………ڈاکٹر محمد اصغر واھلہ

میں بہت سے وزرا ۓ اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبے اور ان کی تکمیل ہوتے بھی دیکھا ان میں میاں شہباز شریف اپنی مثال آپ ھیں

یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں۔۔۔۔۔۔۔۔کہ کام آۓ دنیا میں انساں کہ انساں۔۔۔۔۔۔۔یہ چند حروف پر مشتمل ایک شعر ھی نہں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت ھی دراصل انسانیت کی اصل معراج ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی ترقی و خوشحالی۔امن و سلامتی کیلئے وقف کر دی ہو تو ایسے لوگ رب کائنات کیطرف سے عوام کیلئے ایک نایاب تحفہ کی حثیت کے حامل ھوتے ھیں۔اور عصر حاضر میں اگر محترمہ مریم نواز شریف کا زکر نہ کیا گیا تو بہت غلط ھو گا اپنی زندگی میں بہت سے وزرا ۓ اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبے اور ان کی تکمیل ہوتے بھی دیکھا ان میں میاں شہباز شریف اپنی مثال آپ ھیں مگر محترمہ مریم نواز شریف جس برق رفتاری سے عوامی مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے جتنی پر عزم اور سرگرم نظر آ رہی ہیں تو یہ کہنا بے جا نا ہو گا کہ وہ اپنے چچا کو بھی عوام کے فلاحی کاموں میں بہت پیچھے چھوڑ آئی ہیں اور دن رات عوام کے دکھوں تکلیفوں کا درد انکے چہرے سے عیاں ہوتا ہے ابھی چند روز بھی نہیں گزرے اور مخالفین جو بلا جواز تنقید برائے تنقید کرتے نظر آتے تھے انکے پاس بھی اب الفاظ کا زخیرہ ختم ہو چکا ہے اور ان کی منفی سوچ انکی منفی تنقید کیساتھ ہی دفن ہو چکی ہے.

کیونکہ محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب انکے بے جا ناقدین کے نزدیک بھی ایک محنتی اور مثبت سوچ کی حامل سیاست دان ھی نہیں بلکہ وہ عوامی مسائل کو جس تیزی کے ساتھ اپنی ٹیم کیساتھ ملکر حل کرنے میں کوشاں ھیں اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ان ناقدین کے نزدیک وہ ایک غیر تجربہ کار خاتون ھی سمجی جاتی تھیں مگر ان سب کو موہ کی کھانی پڑی کیونکہ جسے الله عزت دے اسے کوئی بھی عوامی خدمت سے نہیں روک سکتا ھر آنیوالے دن وزیر اعلیٰ پنجاب ایک نیا عوامی فلاحی منصوبہ پیش کر دیتی ہیں جسکا کسی کو تصور بھی نہیں ہوتا اور نہ صرف منصوبے کا اعلان کرتی ھیں بلکہ ان تمامتر منصوبہ جات جو انہوں نے شروع کروائے انکی ڈائریکٹ مانیٹرنگ بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کرتی دکھائی دیتی ہیں اور یہ صرف وہ ھی کر سکتی ہے جسکے دل و دماغ میں زمینی حقائق کے مطابق عوامی مسائل کو جاننےاور انکے حل کیلئے عملی طور پر جدو جہد کرنا لازم ھو۔محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے انتہائی کم وقت میں یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ ایک عظیم باپ کی عظیم بیٹی کیساتھ ایک پرخلوص اور سچی محب وطن ھے اور پنجاب کی عوام کی خدمت کا جزبہ جو انکو وراثت میں ملا ھے اسکو اسی طرح جاری و ساری رکھیں گی کیونکہ وہ اس کو سیاست نہیں بلکہ عبادت سمجتی ھیں اور ایسے افراد کیلئے اللہ تعالیٰ کے ہاں بے پناہ اجر ھے۔پنجاب کی عوام کی دعائیں ھمیشہ انکے ساتھ رھیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button