وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت
شہید کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین نے جان قربان کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین نے جان قربان کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی تحسین کی ہے اور کہا کہ 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ
شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ شہید کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔