اہم خبریں

پاکستان:‌رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن اپڈیٹ پنجاب پولیس کی کچہ میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی

مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کے دوران ہلاک ڈاکووں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی

لاہور (بیورورپورٹ) : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے کچہ میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 03 خطرناک ڈاکوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 03 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کے دوران ہلاک ڈاکووں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے کلاشنکوفیں، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کی بھرپور کاروائی پر ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھی کماد کی فصل میں فرار ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں ایس ایچ او بھونگ نوید واہلہ انچارج سی آئی صادق آباد سیف اللہ ملہی ایلیٹ ٹیمز اور پولیس کی بھاری نفری نے پولیس آپریشن میں حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ میں کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ بھونگ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر مزید نفری طلب کرلی گئی، پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کچہ روانہ ہوئی۔ پولیس نفری نے جگنو باغ موضع غلام احمد آباد میں کریمنلز کا گھیراؤ کر لیا، رحیم یار خان پولیس نے ڈاکوؤں کے حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button