پاکستان: ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج کا آغاز
چائنہ کی ٹیم سمیت والنٹیئرز کی 62 ٹیمیں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں
لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور پاکستان میں انٹر نیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج- 2024 میں چائنہ کی والنٹیئر ٹیم سمیت تعلیمی اداروں، صنعتی شعبہ جات اور یونین کونسلوں سے آنے والی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرٹ چیلنج کے انعقاد کا مقصدعوامی سطح پرحادثات کی روک تھام اور بروقت ریسپانس کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، خطے اور پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والنٹیئرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستان بھر سے یونین کونسل کی سطح پر مقا بلے جیت کر انٹر نیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج میں اپنے ضلع کی نمائندگی کرنے والے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو بھی مبارکباد دی۔
2 سے 5 دسمبر 2024 تک جاری رہنے والے چار روزہ چیلنج میں پاکستان بھر سے62 والنٹیئرٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں چائنہ کی والنٹیئر ٹیم بھی شامل ہے۔اس چیلنج میں تمام ٹیموں کوعوامی سطح پر ڈیزاسٹر رسپانس کے لیے ضروری مہارتوں ماس کیزولٹی انسیڈینٹ (MCI) مینجمنٹ، لائٹ سرچ اینڈ ریسکیو، بیسک لائف سپورٹ اور فرسٹ امداد اور فائر اینڈ واٹر ایمرجنسی مینجمنٹ کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
انٹر نیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج- 2024سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے پاکستان اور چائنہ کی والنٹیئرٹیموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تعمیر میں والنٹیئرز کی خدمات بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں شروع کیے گئے وژنری کمیونٹی سیفٹی پروگرام کی تعریف کی جس نے پنجاب بھر میں والنٹیئرز کو متحرک ہونے کے لیے وزیر اعظم لائف سیور پروگرام کے نام سے پلیٹ فارم مہیا کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے نیشنل والنٹیئر کور (NVC) کے آغاز کا اعلان کیا جس کا مقصد 2لاکھ والنٹیئرز کو حادثات اور سانحات کے نقصانات میں کمی، ماحولیاتی بہتری، تعلیم اور مالیاتی شعبہ میں کردار ادا کرنے کے لیے تربیت دینا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈاکٹر رضوان نصیر اور ریسکیو 1122 کی کاوشوں کی تعریف کی اور ایک محفوظ و مستحکم پاکستان کے لیے تعاون جاری رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔ آخرمیں انہوں نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج ّ2024- کے باقاعدہ آغاز کا افتتاح کیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ڈپٹی کنٹری ہیڈ، محترمہ ایلن نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج کے انعقاد پر پنجاب ایمرجنسی سروس کی تعریف کی۔ انہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی اقوام متحدہ کی INSARAG سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کی 62 ٹیموں کی انٹر نیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج میں شمولیت کو بھی سراہا۔ محترمہ ایلن نے ایمرجنسیز پر ریسپانس کی تیاریوں اوروالنٹیئر پروگراموں کی حمایت کے لیے عالمی ادارہ صحت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے محفوظ اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لیے مسلسل تعاون کی حوصلہ افزائی کی اور تمامچیلنج میں شامل تمامٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر برائے ایمرجنسی سروسز، خواجہ سلمان رفیق نیکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانسٹیموں کا خیرمقدم کیا جن میں انٹر نیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج میں شرکت کرنے والی چائنہ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ انہوں نے پاک لائف سیور پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے والنٹیئرز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے 250,000 سے زائد لائف سیورز، 100,000 ریسکیو سکاؤٹس اور 28,000 والنٹیئرز کی تربیت کے لیے ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے حکومت کے شروع کردہ خصوصی انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہونے پر زور دیا اور کہا کہ اس چیلنجکو ایک پلیٹ فارم کو محفوظ و مستحکم معاشرے کے قیام کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے تمام حصہ لینے والی رضاکار ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیلنج 05 دسمبر 2024 کو ختم ہو جائے گا۔