اہم خبریںپاکستان

پاکستان: پنجاب پولیس کی اہم کاروائی / بین الاقوامی بھتہ خور گینگ کا اہم رکن اشتہاری مجرم ذیشان انور سعودی عرب سے گرفتار

اشتہاری ذیشان انور گھکڑ منڈی پولیس کو 03 برس سے مطلوب تھا۔پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے سعودی پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی سے اشتہاری کو گرفتار کیا

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرنگرانی پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی بھتہ خور گینگ کے اہم رکن اشتہاری مجرم ذیشان انورکو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے، اشتہاری ذیشان انور بدنام زمانہ بھتہ خور فواد منیر عرف فادی جٹ کا کارندہ ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خطرناک اشتہاری ذیشان انور گھکڑ منڈی پولیس کو 03 برس سے مطلوب تھا۔پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے سعودی پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی سے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری ذیشان انور کو بذریعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کامیاب کاروائی پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button