پاکستان

پاکستان:‌لاہور پولیس قیامِ امن کے لئے کوشاں

رواں برس 4875سرچ آپریشنز،قانون شکنی پر2ہزار600 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی،لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فریضے کو پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور:لاہور پولیس کی جانب سے رواں برس قیامِ امن کے لئے مجموعی طور پر 4875سرچ آپریشنزکئے گئے ہیں۔اس ضمن میں 1لاکھ44ہز ار سے زائد گھروں،82ہزار سے زائد کرایہ داروں اور 3 لاکھ 68ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ِسرچ آپریشنز 3لاکھ65ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیا۔ قانون شکنی پر2ہزار600 سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 662اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ کے411اور منشیات کے 302مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دوران سرچ آپریشنز384ہوٹل، 47گیسٹ ہاوسزاور96ہاسٹلزکو چیک کیا گیا ہے۔ اس دوران55بس اڈوں،142گودام وفیکٹریوں،11546دوکانوں اور68مساجد و مدارس کوبھی چیک کیاگیا ہے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے قیامِ امن کو یقینی بنانے کے لئے سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ افسران و جوان اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہ کر فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فریضے کو پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button