اہم خبریںپاکستان

خنجراب پاس سال بھر کھولنے کا فیصلہ، سرکاری اعلامیہ جاری

س فیصلے کے تحت، خنجراب سوست سرحدی کراسنگ 1 اپریل سے 30 نومبر تک کے روایتی آپریشنز سے بڑھا کر سال بھر چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

پشاور(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ چین کی حکومت نے خنجراب پاس کو سال بھر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، خنجراب سوست سرحدی کراسنگ 1 اپریل سے 30 نومبر تک کے روایتی آپریشنز سے بڑھا کر سال بھر چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جیسا کہ 2013ء کے "پاکستان اور چین کے درمیان سرحدی مقامات اور ان کے انتظامی نظام” کے معاہدے کی شق 2(3) میں ذکر ہے۔ اس ضمن میں، وزارت خارجہ نے تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 1 دسمبر 2024ء سے خنجراب پاس پر اپنے آپریشنز جاری رکھیں۔ ان اداروں میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA)، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO)، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، پاکستان کسٹمز اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button