پنجاب حکومت کا پرنسپل مسز اسماء عبدالقدوس کے لیے شاندار اور غیر معمولی کار کردگی پر اعزازی شیلڈ اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کے انعام کا اعلان
مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر نے اپنے اکیڈیمک سٹاف، سپورٹنگ سٹاف اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے بہن بھائیوں کی مدد سے نہ صرف 20 فی صد کے ٹارگٹ کو عبور کیا بلکہ 37 فی صد تک اضافہ کیا
لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):کالجوں میں داخلوں کی مہم میں ممتاز، شاندار اور غیر معمولی کار کردگی پر پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے انعامی شیلڈ، سکیل 19 کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ اور تعریفی سند کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالج پرنسپلز کے لیے سال اول کے داخلوں کا پچھلے سال کی نسبت 20 فی صد سے زائد ٹارگٹ حاصل کرنے پر ایک انعامی شیلڈ، کالج پرنسپلز کی اپنے اپنے سکیل کی ایک ماہ کی تنخواہ اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا تھا۔
گورنمنٹ سید چراغ شاہ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، کوٹ مراد خان، قصور کی پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر نے اپنے اکیڈیمک سٹاف، سپورٹنگ سٹاف اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے بہن بھائیوں کی مدد سے نہ صرف 20 فی صد کے ٹارگٹ کو عبور کیا بلکہ 37 فی صد تک اضافہ کیا۔ اس کامیابی کو انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا خصوصی فضل قرار دیا اور اس اعزاز پر اپنے اکیڈیمک سٹاف، سپورٹنگ سٹاف اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ان اعزازات کو اپنے شوہر برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو ڈاکٹر عبد القدوس کھوکھر کے نام معنون کیا ہے۔
یاد رہے کہ پرنسپل مسز اسماء عبدالقدوس ایک ممتاز علمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے دو چچا پروفیسر محمد سعید عابد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عبد الوحید ازہر مکہ یونیورسٹی کے گریجوایٹ اور ایک چچا فضیلتہ الشیخ عبد الحمید ازہر مدینہ یونیورسٹی کے گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ ہیں۔