سائنس و ٹیکنالوجیمشرق وسطیٰ

ایران نے اپنا سب سے وزنی پے لوڈ خلاء میں پہنچا دیا

ایک افسانوی ایرانی پرندے کے نام سے موسوم سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر مائع ایندھن سے چلنے والا سیٹلائٹ بردار راکٹ ہے جسے وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

ایران نے ایک گھریلو ساختہ سیٹلائیٹ کیرئیر کی مدد سے اپنا وزنی ترین پے لوڈ لانچ کر دیا۔ ایک ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائیٹ اور ایک خلائی ٹگ پر مشتمل یہ پے لوڈ جمعے کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں پہنچا۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، 300 کلوگرام (660 پاؤنڈ) وزن کا یہ پے لوڈ "فخر-1” ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ اور "ثمن-1” اسپیس ٹگ پر مشتمل ہے۔ اسپیس ٹگ اس خلائی جہاز کو کہتے ہیں جو مختلف توانائی کی سطحوں کے ساتھ مداروں کے درمیان کارگو یا مصنوعی سیاروں کو منتقل کرتا ہے۔
رپوٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ لانچ سیٹلائٹس کو بلند مداروں میں منتقل کرنے کی جانب ایک عملی قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس نظام کو پہلی بار فروری 2017 میں متعارف کروایا گیا تھا، جس کی افتتاحی تقریب میں اس وقت کے ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی تھی۔ اس نظام کا آزمائشی لانچ 2022 میں کیا گیا۔
ایک افسانوی ایرانی پرندے کے نام سے موسوم سیمرغ سیٹلائٹ کیریئر مائع ایندھن سے چلنے والا سیٹلائٹ بردار راکٹ ہے جسے وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔
مغربی حکومتوں، بشمول امریکہ، نے بارہا ایران کو ایسے لانچز سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ ان حکومتوں کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے، جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے ارادے کی تردید کرتا ہے۔ اس کا مستقل مؤقف ہے کہ اس کے سیٹلائٹ اور راکٹ لانچز کا مقصد صرف شہری اور دفاعی ہے۔
گزشتہ ماہ روس نے 55 سیٹلائٹس لانچ کیے، جن میں ایران کے تیار کردہ دو سیٹلائٹس – "کوثر” اور "ہدہد” – بھی شامل تھے۔ یہ لانچ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button