پاکستان

11 ہزار 903 مرتبہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی/ 31 لاکھ 76 ہزار سے زائد جرمانہ عائد

اتھارٹی کی جانب سے نجی الیکٹرانکس کمپنی کو چالان جمع کروانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور کلیئرنس نہ کروانے کی صورت میں نجی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا.

لاہور:‌لاہور کی ایک نجی الیکٹرانکس کمپنی کی گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیرن دیں.قیصر الیکٹرانکس کے نام سے رجسٹرڈ متعدد گاڑیوں نے 11 ہزار 903 مرتبہ ای چالان کیخلاف ورزی کی.ای چالان کی مد میں نجی کمپنی کے ذمہ 31 لاکھ 76 ہزار 550 روپے واجب الادا ہیں.اتھارٹی کی جانب سے نجی الیکٹرانکس کمپنی کو چالان جمع کروانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اور کلیئرنس نہ کروانے کی صورت میں نجی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا.
اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی.مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں بھی موجود ہیں. ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے. ترجمان مے بتایا کہ ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہ ہوگی.سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا.
ٹریفک سگنل،لین لائن، دھواں چھوڑنے،ون وے ٹریفک سمیت 19 خلاف ورزیوں پر ای چالان کئے جارہے ہیں،ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ ، کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے.
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ منعظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا.
سٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتا یا کہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے،بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button