پاکستان

کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کے لیے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا جہلم کا دورہ

پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم میں اقلیتی طلباء کے لیے 2,000 لیپ ٹاپ مختص کیے گئے ہیں تاکہ انہیں تعلیمی میدان میں مزید سہولت مل سکے

لاہور: صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ، کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کے لیے آج جہلم پہنچے، جہاں انہوں نے سینٹ ٹریزا ہال ویسٹ کالونی میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مذہبی اقلیتوں کے تہوار پورے جوش و خروش سے منائے جا رہے ہیں۔ 30 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ پہلی مرتبہ ہندو کمیونٹی کا تہوار منایا گیا اور اب دسمبر میں ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہاتھوں مینارٹی کارڈز کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم میں اقلیتی طلباء کے لیے 2,000 لیپ ٹاپ مختص کیے گئے ہیں تاکہ انہیں تعلیمی میدان میں مزید سہولت مل سکے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گردوارے، مندر اور چرچ سمیت اقلیتی کمیونٹی کی املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ صوبہ بھر میں تمام اقلیتی کمیونٹیز کو مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں اقلیتی کوٹہ پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے تاکہ اقلیتی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مل سکیں۔
آخر میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ‘‘ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنی چاہئیں تاکہ معاشرتی ہم آہنگی اور محبت کو فروغ ملے۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے عزم میں ثابت قدم ہے کہ وہ اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتی رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button