اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 شدت پسند ہلاک، چھ اہلکار جان سے گئے

صوبہ خیبر پختونخوا میں تین الگ الگ آپریشنز میں سکیورٹی فورسز نے 22 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ چھ اہلکار جان سے گئے۔

سنیچر کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ’خوارج‘ کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں نو عسکریت پسند ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں 10 پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
تیسرے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے ضلع تھل میں چوکی پر حملے کی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار جان سے گئے۔
مزید کہا گیا کہ ’علاقے سے شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button