محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز پرسیکورٹی فورسز کی تحسین
پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بیان
اسلام آباد (نمائندہ وائس آف جرمنی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز پرسیکورٹی فورسز کی تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں اور 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔محسن نقوی نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے،خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔