امارات میں راڈر سسٹم جو مصنوعی ذہانت سے ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتا ہے
خود کار سسٹم نصب کرنے کا مقصد ٹریفک حادثات پرقابو پانا ہے تاکہ لوگ ضوابط کے پابندی کریں۔
متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر نصب کیے جانے والے جدید ترین خود کار راڈار سسٹم مصنوعی ذہانت کے ذریعے 6 نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزیوں کو باسانی ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
خود کار سسٹم نصب کرنے کا مقصد ٹریفک حادثات پرقابو پانا ہے تاکہ لوگ ضوابط کے پابندی کریں۔
امارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے ’کی ٹی سی انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ایاد البرقافی نے بتایا’ جدید نوعیت کے سسٹم کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے 6 طرح کی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔‘
’ان میں گاڑی کی ونڈ اسکرین کی کلر کوڈنگ کرنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، بغیر انڈیگیٹر دیئے گاڑی کا ٹریک تبدیل کرنا یا موڑنا، اپنے ٹریک پر گاڑی نہ چلانا اور سیٹ بیلٹ خلاف ورزی شامل ہے۔‘
انہوں نے بتایا’دبئی ٹریفک پولیس کی کوشش ہے روڈ سیفٹی کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کی جائے۔‘
خود کارچالان سسٹم کے حوالے سے ڈائریکٹر کا کہنا تھا ’کمپنی نے سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے لیے مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹھوس ثبوت فراہم کیا جاسکے۔‘