صحت

پی جی ایم آئی اورورلڈ فیڈریشن آف نیورو ریڈیالوجی سوسائٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا

دونوں میڈیکل اداروں کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل ورلڈ فیڈریشن آف نیوروریڈیالوجی نے معاہدہ کرنے پر ترجیح دی, پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال

لاہور: پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ /امیر الدین میڈیکل کالج اور ورلڈ فیڈریشن آف نیورو ریڈیالوجی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے تھائی لینڈ اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے دو پروفیسرز کو اپنے اداروں میں اعزازی طور پر وزٹنگ فیکلٹی کا درجہ دے دیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروفیسرز اپنے اخراجات پر پی جی ایم آئی سے ملحقہ اداروں کا دورہ کر سکیں گے اور دونوں طبی اداروں کی میڈیکل یونیورسٹیاں اُن کو تعلیم و تربیت، تحقیق میں اپنے تجربے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق معاونت فراہم کریں گی تاکہ پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز عالمی معیار کے میڈیکل سٹینڈرڈز کو فالو کر سکیں۔
وزٹنگ فیکلٹی کا درجہ حاصل کرنے والوں میں تھائی لینڈ کی مہیڈول یونیورسٹی کے پروفیسر آف ریڈیا لوجی پروفیسر ڈاکٹر سرینترہ ایودھیاProf. Sirintara Singhara Na Ayudhaya)) اور کمیڈا میڈیکل سینٹر شیبا، جاپان کے ڈائریکٹر آف نیورو سرجری پروفیسر میکہیرو تناکا (Prof. Michihiro Tanaka MD) شامل ہیں جنہوں نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں چیف نیورو ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر عمیر رشید چوہدری سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ڈاکٹرز موجود تھے
اس موقع پر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میڈیکل اداروں کے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل ورلڈ فیڈریشن آف نیوروریڈیالوجی نے معاہدہ کرنے پر ترجیح دی جو اس امر کا ثبوت ہے کہ پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کی طب کی تعلیم اور ریسرچ کو عالمی شہرت حاصل ہو رہی ہے اور بین الاقوامی ادارے ہماری فیکلٹی اور کالجز پر اظہار اعتماد کر رہے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج میں معیار تعلیم ڈاکٹروں کی تربیت اور تحقیقی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوں گی اور پہلے سے موجود طبی علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button