پاکستان

پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ فشریز میں تعلیمی پروگرامز شروع

پنجاب یونیورسٹی نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈاور اے ایم جی تھائی یونین کے تعاون سے مختلف تحقیقاتی منصوبے شروع کئے ہیں

لاہور:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ فشریز اور ایکواکلچرمیں انسانی وسائل کی شدید کمی ہے اور اس شعبے میں اینٹریپینورشپ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ’فشریز کے عالمی دن‘ پرپنجاب یونیورسٹی فش ریسرچ فارم پر منعقد ہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرڈی جی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، سابق وائس چانسلربلتسان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی ڈاکٹر نبیلہ روحی، انچارج فش ریسرچ فارم پروفیسر ڈاکٹر نور خان، ماہرین، صنعتوں کے نمائندگان، مختلف جامعات سے اساتذہ اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ فشریز میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ فشریز کے شعبے میں انسانی وسائل کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فشریز اور ایکواکلچر انڈسٹری کو فروغ دینے میں پنجاب یونیورسٹی موثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے متعدد فوڈ پراڈکٹس بنائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہ کہا کہ طالبات علم و مہارت حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں لازمی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کاماحولیاتی اور عالمی تبدیلیوں سے باخبر ہونا ضروری ہے۔ وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی نے فوڈ سٹالز اور پوسٹر مقابلوں میں طلباء کے آئیڈیاز کو سراہا۔ ڈاکٹر نور خان نے کہا کہ آبی حیات کو ماحولیاتی خطرات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈاور اے ایم جی تھائی یونین کے تعاون سے مختلف تحقیقاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جامعات کو فشریز میں تحقیق کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فشریز کے شعبے میں پراجیکٹس کے تکنیکی ماہر بھی بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فشریز اور ایکواکلچر کا کوئی ڈگری ہولڈر بے روزگار نہیں رہتا۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے مچھلی سے بنائے گئے مختلف انواع و اقسام کے فوڈ سٹالزلگائے گئے جن میں مچھلی ڈونٹس،مچھلی کیک،مچھلی حلوہ، مچھلی رسملائی،مچھلی مفنز،مچھلی پاستہ اور مچھلی روٹی قابل ذکر ہیں۔ قبل ازیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں فشریز ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈاکٹر نعیم خان، ڈاکٹر نبیلہ روحی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button