(سید عاطف ندیم-پاکستان) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان غالب ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، تاہم مارکیٹ میں مندی غالب رہی۔ کاروبار کا آغاز 40 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 114140 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ ایک موقع پر 259 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم وہ عارضی ثابت ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج میں پہلا سیشن 1216 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ختم ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112963 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے یکے بعد دیگرے 3 بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں اور مارکیٹ کا اختتام 1913.57 پوائنٹس کے اضافے سے 110810.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

بیرن ٹرمپ کو مبینہ قتل کی دھمکی والی ویڈیو پر امریکی خفیہ سروس متحرک، ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات کا جائزہ شروع
3 منٹس ago

اقوام متحدہ کی نسلی امتیاز کے خاتمے کی کمیٹی کی بھارت پر سخت تنقید، دلتوں، قبائلی عوام اور اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ
26 منٹس ago
بھی چیک کریں
Close
