مشرق وسطیٰ

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کا چارج سنبھالنے کے بعد ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا پہلا دورہ،ون ونڈوسیل کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

افسران و عملہ شہریوں سے مثبت رویے سے پیش آئیں، شہریوں کے قیمتی وقت کا خیال رکھا جائے، بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چارج سنبھالنے کے بعدگزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا پہلا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔سینئر سیٹیزن کاؤنٹر، کیو میٹک سسٹم، ای خدمت سمیت تمام سیکشنز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ون ونڈو ون اور ڈائریکٹر ون ونڈو ٹو نے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہرفاروق نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں سے مثبت رویے سے پیش آئیں۔ سروس ڈلیوری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہریوں کے قیمتی وقت کا خیال رکھا جائے، بلاوجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائیں گے۔ایل ڈی اے کا امیج بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ایل ڈی اے کو ڈیجیٹل اور ٹرانسپیرنٹ کریں گے۔ ون ونڈوسیل کی کارکردگی کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button