اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی لاہور میں سموگ کلین ٹاور کی تنصیب،فضائی آلودگی کم کرنے کی کوشش

"پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سرکاری میڈیا نے اس ہفتے اطلاع دی کہ پاکستان کے پنجاب کی صوبائی حکومت نے فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مشرقی شہر لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔
سموگ نے گذشتہ ماہ پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں لوگوں کے لیے سانس لینا دشوار کر دیا تھا جس سے تقریباً 20 لاکھ افراد بیمار ہو گئے اور صوبے کا بڑا حصہ زہریلی دھند میں ڈوب گیا تھا۔گذشتہ ماہ صوبے میں سموگ پر قابو پانے کے لیے سکول اور دفاتر چند دنوں کے لیے بند کر دیئے گئے۔ بیرونی سرگرمیوں پر پابندی اور ریستورانوں، دکانوں اور بازاروں کے اوقات کم کر دیئے گئےکیونکہ لاہور مسلسل دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہا تھا۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتہ کو اطلاع دی، "پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔ یہ ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔”
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسے ایک "انقلابی قدم” قرار دیتے ہوئے کہا، سموگ پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا، "یہ ٹاور لاہور اور پاکستان کے لیے ایک ماڈل ثابت ہو گا۔”
ماہرین کہتے ہیں کہ خطرناک سموگ بڑی تعداد میں گاڑیوں، تعمیراتی اور صنعتی کاموں کے ساتھ ساتھ موسمِ سرما میں گندم کی کاشت کے آغاز میں فصلوں کی باقیات جلانے کی ایک ضمنی پیداوار ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button