اہم خبریںپاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش۔

16 دسمبر 2014ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی دلخراش دن ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان

(نمائندہ وائس آف جرمنی لاہور): سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی 10ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی دلخراش دن ہے۔ اس المناک واقعے میں معصوم بچوں، اساتذہ اور دیگر عملے کی شہادت نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے کے شہداء کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو یکجا کر دیا اور نیشنل ایکشن پلان کی بنیاد رکھی، جس نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس نے ہمیں امن اور تعلیم دشمنوں کے خلاف کھڑا ہونے کا سبق دیا۔ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے والدین اور متاثرہ خاندانوں کے صبر اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button