اہم خبریںپاکستان

سانحہ اے پی ایس پشاور کے 10 سال: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا کو خراج عقیدت

پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس پشاور میں جام شہادت نوش کرنے والے اساتذہ، طلبا و طالبات سمیت تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، آئی جی پنجاب

لاہور ر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے 10 سال مکمل ہونے پر شہدا پولیس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس پشاور میں جام شہادت نوش کرنے والے اساتذہ، طلبا و طالبات سمیت تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم و حوصلے کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، واقعہ کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں، شدت پسندوں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔ قوم کے امن اور مستقبل کے دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پنجاب پولیس شب و روز مصروف عمل رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button