بدترین دشمن نے 16 دسمبر کو معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو ناحق شہید کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام
درندہ صفت دہشتگردوں نےننھے پھولوں کو بے دردی سے مسل کر سفاکیت کا بزدلانہ فعل کیا۔ شہداء اے پی ایس شہید آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ بزدل دشمن کے لئے پاک دھرتی تنگ کر دی گئی ہے، محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدترین دشمن نے 16 دسمبر کو معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو ناحق شہید کیا۔ یہ دن ہمارے عزم کا نشان بن چکا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف لڑتے رہیں گے، بچو ں اور ٹیچرز نے اپنے قیمتی لہو سے پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ درندہ صفت دہشتگردوں نےننھے پھولوں کو بے دردی سے مسل کر سفاکیت کا بزدلانہ فعل کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہداء اے پی ایس شہید آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ بزدل دشمن کے لئے پاک دھرتی تنگ کر دی گئی ہے۔ شہدائے اے پی ایس نے قوم کو دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ایک کیا، آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیاں پاکستان کے ہر فرد کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، قوم آج شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔