
ڈی جی پی ایچ اے کا لبرٹی گول چکر ، گلبرگ اور مال روڈ کا سحری کے وقت اچانک دورہ
گرین بیلٹس کی نگہداشت اور کام میں کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے لبرٹی گول چکر ، گلبرگ اور مال روڈ کا صبح سحری کے وقت اچانک دورہ کیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے جشن بہاراں کی مناسبت سے لبرٹی گول چکر پر لگی پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا ۔
ڈی جی پی ایچ اے نے پھولوں کی نگہداشت اور گرین بیلٹس پر لگی لائٹس ،لبرٹی سے مین بلیو وارڈ گلبرگ اور مال روڈ کی مین شاہراؤں کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈی جی پی ایچ کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر طارق شہزاد بھی تھے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے شاہراؤں کی مزید خوبصورتی کے لیے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ گرین بیلٹس کی نگہداشت اور کام میں کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، شہر لاہور کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے۔