انسداد ڈینگی اقدامات کو کامیاب بنانے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کردار تعمیری اور قابل ستائش ہے۔ خواجہ عمران نذیر
اگلے سال ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جامع حکمت عملی درکار ہوگی۔صوبائی وزیر کا انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
لاہور: صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیرصحت کو رواں برس انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ رواں برس محکمہ صحت نے بہترین انسداد ڈینگی اقدامات کیے۔انسداد ڈینگی اقدامات کو کامیاب بنانے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کردار تعمیری اور قابل ستائش ہے۔ اگلے سال ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جامع حکمت عملی درکار ہوگی۔ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کو انسداد ڈینگی اقدامات کو کامیاب بنانے پر تعریفی اسناد دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ان گھروں پر زیادہ فوکس کیا جائے جہاں سے رواں برس لاروا برآمد ہوا ہے۔ انسداد ڈینگی آگاہی مہم کو یونین کونسل سطح تک پھیلایا جائے۔ اجلاس میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے برس انسداد ڈینگی ڈیجٹل مانیٹرنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آوٹ ڈور سرویلنس کے لیے مذید سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔