پاکستان

پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے،سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں کرسمَس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

کرسمَس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں, مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر، فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے

(سید عاطف ندیم.پاکستان)پاکستان میں کرسمس کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری 25 دسمبر بروز بدھ کوکرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی اور روایتی جذبہ کیساتھ منائے گی جس کیلئے کرسمس ٹریز کی تیاری کیساتھ ساتھ تمام گر جا گھروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے۔اس مو قع پر کئی مرکزی چرچز میں میلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔دنیا بھر کے مسیحی افراد ہر سال 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام (یسوع مسیح)کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
لاہورسپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمَس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی انٹیلیجنس فیصل علی راجہ،ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی، ایس ایس پی ایڈمن حسام بن اقبال اور ایس ایس پی سروے عمران احمد ملک بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے مسیحی اہلکاروں کیساتھ مل کر کرسمَس کا کیک کاٹا،کرسمَس کی مبارکباد دی اور اہلکاروں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔مسیحی برادری نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرسمَس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر، فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button