مشرق وسطیٰ

13 سے19 فروری تک جاری رہنے والی مہم میں 21 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں, ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر پولیو ورکرز نے مانیٹرنگ کے لئے محلہ دیو سماج کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز سے مائیکرو پلان اور ٹیلی شیٹ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ریفیوزل و مسڈ کیسز اور بند گھروں کی معلومات لیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر پولیو ورکرز نے مانیٹرنگ کے لئے محلہ دیو سماج کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز سے مائیکرو پلان اور ٹیلی شیٹ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ریفیوزل و مسڈ کیسز اور بند گھروں کی معلومات لیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 13 سے19 فروری تک جاری رہنے والی مہم میں 21 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور 6360 ٹیمیں گھر گھر جانے کے علاوہ ٹرانزٹ پوائنٹس، لاڈی اڈوں اور ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے پولیس بھی تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر ان کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button