متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرسمس تقریب کا انعقاد
کھبی بھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہوا اور ہم سب سیکرٹری بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا
متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں پیر کے روز کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن کی طرف سے مسیحی ملازمین کو مبارکباد دی ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مسیحی ملازمین نے تقریب میں بھرپور شرکت کی جبکہ ڈاکٹر بشپ آ زاد مارشل مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔
اس موقع پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد برابر ہیں ،پاکستان میں مذہب کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہے ۔اس موقع پر مسیحی ملازمین نے کہا کہ ہمیں کھبی بھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہوا اور ہم سب سیکرٹری بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں اشتیاق ابراہیم،قیصر مہندر پال ،قادس مسیح و دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی ۔