پاکستاناہم خبریں

مختلف کمیونٹیوں کا اس طرح ایک جگہ اکٹھا ہونا ہی کرسمس کی اصل خوبصورتی ہے، مور رمیش سنگھ اروڑہ

ہم سب کو ملکر ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ یہ ہمارے جدید معاشروں اور عالمی کمیونٹی کی اصل روح ہے

لاہور، 23دسمبر: صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہ کہا کرسمس کا موقع ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیغام کی یاد دلاتا ہے، ایک ایسا پیغام جو دنیا بھر میں امن، برداشت اور ہمدردی کا پیغام ہے۔ یہ جشن صرف ایک موقع کو یاد کرنے کا نہیں ہے، بلکہ یہ ان اقدار کو فروغ دینے کا ہے جو تمام سرحدوں سے بالا تر ہیں اور ہم سب کو ملکر ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ یہ ہمارے جدید معاشروں اور عالمی کمیونٹی کی اصل روح ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز نو لکھا پریسبیٹرین چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب، قومیتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف کمیونٹیوں کا اس طرح ایک جگہ اکٹھا ہونا ہی کرسمس کی اصل خوبصورتی ہے۔ انہوں نے اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھلا ئی پھیلانے کی ترغیب دی۔
سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستان کے قیام میں مسیحی کمیونٹی کے انمول کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی کثیر الثقافتی معاشرت کا ایک لازمی اور اہم حصہ رہیں گے۔ تقریب سے کرنل میکڈونلڈ ، سید محمود غزنوی، فیسز پاکستان کے صدر جاوید ولیم فادر جیمز چنن اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور بین المذہبی اور ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے مسیحی کمیونٹی کے افراد کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا تاہم اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے بہت سے خاندانوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button