پاکستاناہم خبریں

پاکستان کے نمائندۂ خصوصی مقرر ہونے والے محمد صادق نے کابل میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں میں تناؤ کی صورتِ حال برقرار ہے۔مبصرین موجودہ حالات میں محمد صادق خان کے دورۂ کابل کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں

اسلام آباد: افغانستان کے لیے حال ہی میں پاکستان کے نمائندۂ خصوصی مقرر ہونے والے محمد صادق نے کابل میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا مل کر سیکیورٹی اور سیاسی مسائل حل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسائل کا مشترکہ حل نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب ہونے سے روک سکتا ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔رواں ماہ صادق خان کی افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کے طور پر تقرری کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ کابل تھا۔
پاکستان کے نمائندۂ خصوصی نے ایسے موقعے پر افغانستان کا دورہ کیا ہے جب دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں میں تناؤ کی صورتِ حال برقرار ہے۔مبصرین موجودہ حالات میں محمد صادق خان کے دورۂ کابل کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ان کے نزدیک کسی فوری یا مثبت پیش رفت کے امکانات زیادہ روشن نہیں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button