مشرق وسطیٰ

لاہور سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،3 رکنی ڈکیت گینگ و چور گرفتار

ڈویژنل ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران کی شرکت، ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شہر لاہور میں ہونے والے سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری ہمارا مشن ہے، ایس ایس پی سی آئی آے سی آر او ڈیٹا سمیت فنگر پرنٹس کی مدد سے اشتہاریوں کی شناخت و گرفتاری یقینی بنائیں،لیاقت علی ملک

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 رکنی ڈکیت و چور گینگ کو گرفتارکر کے ان سے پک اپ، موٹرسائیکل نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پر انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت و چور گینگ کے 03ملزمان فیصل عرف فیصلی، فیاض اور حیدر علی کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر چوری کی گئی پک اپ، موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری پر سبزہ زار پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button