کھیل

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی

ٹیسٹ سکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری مرتبہ پاکستان کے لیے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جمعرات سے شروع ہو رہی ہے اور اس کے لیے سکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں 26 دسمبر کو کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کا 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ سکواڈ 13 دسمبر کو پاکستان پہنچا تھا۔
ٹیسٹ سکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری مرتبہ پاکستان کے لیے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا۔انہوں نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹوں کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔
انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔عاقب جاوید پاکستان مینز ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہیں اور گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز میں چارج سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی ریڈ بال سیریز ہو گی۔
پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے اس دورے میں ٹی20سیریز میں دو صفر سے شکست ہوئی تھی لیکن اس نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کی سرزمین پر تین صفر کا تاریخی وائٹ واش کیا جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی یہ سیریز بھی دلچسپ ہو گی۔
پاکستان ٹیم نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز شان مسعود کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف دو ایک سے جیتی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ 1995 سے اب تک 12 ٹیسٹ سیریز کھیل چکے ہیں جن میں سے سات میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میں پاکستان فتح یاب ہوا ہے۔ تین سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان جنوری فروری 2021 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button