بانئ پاکستان کو منفرد خراج تحسین اور کتاب میلہ !!……۔ پیر مشتاق رضوی
جناب شفقت اللہ مشتاق ایک صاحب طرز ادیب اور اعلی' پایہ کے صوفی منش شاعر ہیں ان کا ویژن ہے کہ جہالت کا خاتمہ علم و آگہی کے فروغ سے ممکن ہے
یہ حقیقت ہے کہ جس قوم میں کتاب نہیں پڑھی جاتی، وہ علم، ترقی اور شعور کے راستے پر پیچھے رہ جاتی ہے۔ ایسی قوم میں فکری جمود پیدا ہو جاتا ہے، اور وہ نئے خیالات، تحقیق اور ترقی کے میدان میں دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتی ہے۔کتاب پڑھنا نہ صرف علم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ سوچنے، سمجھنے اور دنیا کو بہتر انداز میں دیکھنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔
راجن پور شہر کی اکلوتی القرید لائبریری کی عمارت 1984ء میں تعمیر ہوئی بعد ازاں جس کے ساتھ سول کلب راجن پور بھی قائم کیا گیا الفرید میونسپل لائبریری کا افتتاح کمشنر ڈیرہ غازی خان طارق بشیر نے کیا لائبریرین رفیع جاوید بھٹی اور راقم نے کتابوں کی شیرازہ بندی کی یہ لائبریری راجن پور شہر میں علم و ادب کا مرکز بنی رہی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اظہر کے دور میں لائبریری میں علم و آگاہی کا دور دورہ رہا ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اظہر نے کچھ عرصے اس لائبریری کو سول سروسز اکیڈمی کے طور پر استعمال کیا اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سول سروسز کے امتحانات کی تیاری کی کلاسز لگاتے رہے علم و ادب کا ذوق رکھنے والے صاحبان اور علم دوست طبقہ لائبریری سے استفادہ حاصل کرتا چلا ایا ہے الفرید لائبریری میں صرف کتب کا ذخیرہ نہیں بلکہ یہ علم اور تاریخ کا مخزن ہے اس میں مختلف اصناف ادب اور اقسام کی تقریبا ہر موضوع پر ہزاروں کتب موجود ہیں لیکن جب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور آیا کتابوں کی اہمیت کو نظر انداز کیا جانے لگا گذشتہ عرصے سے لائبریری بھی ارباب اختیار اور لوگوں کی طرف سے نظر انداز رہی لائبریری کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی تھی راقم کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق نے گزشتہ لائبریری دورہ کیا اور یہاں علم و ادب کے ذخیرے کو مستقل طور پہ محفوظ بنانے اور اس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے قابل تحسین اقدامات کئے لائبریری کی عمارت کی تعمیر و مرمت کرائی اور نیا فرنیچر بھی فراہم کیا گیا ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کی ہدایت پر لائبریری کی مکمل طور پر تزین و ارائش کی گئی جناب شفقت اللہ مشتاق ایک صاحب طرز ادیب اور اعلی’ پایہ کے صوفی منش شاعر ہیں ان کا ویژن ہے کہ جہالت کا خاتمہ علم و آگہی کے فروغ سے ممکن ہے جبکہ کتابیں علم وآگاہی کامؤثر ذریعہ ہیں لائبریری کو فعال کرنے کے لیے "کتاب میلہ” کا بھی فیصلہ کیا گیا اس کے لیے 25 دسمبر یوم قائد کا انتخاب کیا گیا کہ کتاب میلہ منعقد کر کے بانئ پاکستان کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے اس سلسلے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کی سربراہی میں راجن پور کی تاریخ میں پہلی بار کتاب میلہ منعقد کیا گیاجس میں پبلشرز اور بک سیلرز نے اپنے بک سٹالز لگانے گئے لاہور سے خصوصی طور پر رابعہ بک سنٹر ،آفاق پبلشرز اور مقامی بک سیلرز جنید کتاب گھر، علی بکسنٹر ، ماسٹر بک ڈپو، مکتبہ المدینہ کی طرف سے بڑے بڑے بک سٹالز لگائے گئے جن میں نادر اور قیمتی کتب تاریخ و ادب سیاسیات علمی’ اسلامی دینی کتب نمائش کے لیے کی گئی تھیں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی کی ہدایت پر گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈ سکول نمبر 1 راجن پور کی لائبریری کا خصوصی سٹال بھی لگایا گیا تھا اس کے علاوہ صنعت زار، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سماجی اداروں کے اگاہی سٹالز بھی لگائے گئے تھے یہ تاریخی کتب میلہ 25 دسمبر کو بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لگایا گیا تھا جس کا مقصد کتاب دوستی کو فروغ دینا بھی تھا اور القرید میونسپل لائبریری کو از سر نو فعال بنانا۔تھا اس کتاب میلے کے فوکل پرسن راقم مشتاق رضوی تھے قائدڈے پر کتاب میلہ کا شایان شان انعقاد کیا گیا اس موقع پر چیف گیسٹ شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر راجن پور نے سب سے پہلے الفرید لایبریری کی تعمیر ومرمت اور تزئین و ارائش کا افتتاح کیااور مہمانوں کے ہمراہ لائبریری کاتفصیلی وزٹ کیا بعد ازان ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ڈی پی او فاروق امجد کے ہمراہ تاریخی کتاب میلے گا باقاعدہ افتتاح کیا.اس موقع پر صفات اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، قاسم گل کمانڈر بارڈر ملٹری پولیس پولیٹیکل اسسٹنٹ ، محمد جمیل احمد اسسٹنٹ کمشنر ،سی ای او ھیلتھ فیاض احمد میکن اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی، ڈاکٹر ظہیر احمد ڈائریکٹر خواجہ غلام فرید یونیورسٹی راجن پور کیمپس،سابق چیف افیسر بلدیہ قاضی مسعودالرؤف، اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران قاری محمود قاسمی اور قاری نورالحسن الرحیمی بھی موجود تھے آفاق سکولز سسٹم کے ننھے منھے خوبصورت بچوں نے چیف گیسٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ٹیبلو کے خوبصورت انداز میں ویلکم پیش کیا جس کے بعد چیف گیسٹ شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او فاروق امجد نے مہمانان گرامی کے ہمراہ بک سٹالز کا وزٹ کیا سماجی اداروں کے لگائے گۓ سٹالز بھی دیکھے اور تمام سٹالز کی تعریف کی اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر نمائش کے لئے رکھی گئی کتابوں پر سیر حاصل تبصرے کئے چیف گیسٹ شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او فاروق امجد اور دیگر مہمانان کی کتاب دوستی عمیق علمی اور ادبی تبصروں پر حاضرین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کتاب میلہ کے پنڈال کے وسط میں خوبورت سٹیج اور مہمانوں کی نشت گاہوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا اس تاریخی میلہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد وخواتین کے علاوہ اساتذہ کرام،میڈیا کے نمائندگان اور نوجوان طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی کتابوں کی نمائش دیکھی اور من پسند کتب کی خریداری بھی کی اس دوران قائد ڈے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حافظ شکیل احمد سعیدی نے کیا نعت رسول ﷺ مقبول کی سعادت مرکزی نعت کمیٹی کے ناظم سید خرم نصیری نے حاصل کی قومی ترانے کے بعد نغمۂ قائد حنان کامران پیش کیاسپاسنامہ پیش کرتے ہوئے راقم مشتاق رضوی نے سب سے پہلے بانئ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں چیف گیسٹ شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر کی کتاب دوستی اور ان کی قابل ذکر ادبی اور علمی اقدامات کو سراہا کہ جناب شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر کی خصوصی شفقت سے راجن پور کی تاریخ میں شاندار "کتاب میلہ” منعقد ہوا ہے جبکہ "تاریخی کتاب میلہ "منعقد کرانے میں میونسپل کمیٹی راجن پور کے ایڈمنسٹریٹر صفات اللہ خان،دلاورحفیظ چیف افیسر، ذوالفقار انجم اور، غلام عباس انچارج بی ڈی ایس،فخر عباس شاہ انچارج الفرید لائبریری کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں انہوں نے نوید انجم پرنسپل ڈی پی ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پرفیسر ماجد حیات گشگوری، عارف شبیر اور فیاض خان دریشک پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 راجن پور محترمہ نادیہ نواز منیجر صنعت زار خواجہ محسن رسول ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسر، حافظ صفدر بھٹی شہزاد گل ،ارشد گیلانی ،میڈیا کے نمائنگان کے علاوہ پبلشرز اور بک سیلرز کا بھی شکریہ اداکیا ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق امجد نے یوم قائد کے موقع پر منعقدہ کتاب میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد کے فرموداتِ پر عمل کر کے ہم پاکستان کو عظیم تر بنا سکتے ہیں۔قائد کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کے حصول کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی گئیں۔”الکتاب” سے ہی انقلابات کی راہیں کھلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم ایک طاقت ہے جس کے زور پر ہم اپنے مد مقابل کو شکست دے سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کے دور میں کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شبیر شاہد مہروی نے بہ احسن انجام دیئے۔ تقریب کے دوران نظریۀ پاکستان فورم کے زیر ہتمام مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے طلبہ مقدر علی ،ثوبیہ شوکت اورعائشہ نور کے علاوہ حوصلہ افزائی کے لئے زہرا عطا، سدرہ میراور زہن نازکی تقاریر کرنے والوں میں عائشہ حسنین اور عروج فاطمہ گیلانی ، مومنہ مشتاق ، عبد الرافع اوررانا حسن کو انعامات دئے اس موقع پر بک سنٹرز مالکان اور پبلشرز کی جانب سے کتابوں کے اسٹالز میں لوگوں نے گہری دلچسپی لی آخر میں اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد قائد کے بلندئ درجات اور ملک و قوم کے لیے خصوصی طور پر دعا کرائی شرکاء کی زبردست داد و تحسین کے ساتھ یہ خوبصورت "کتاب میلہ” اختتام پزیر ہوا جس کی خوشگوار یادیں تادیر ذہنوں پر نقش رہیں گی
زرد مٹی میں اترتی ہوئی اے قوس قزح
خواب پیدا تری ترسیل سے ہوگا کہ نہیں !