مشرق وسطیٰ

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ایمر جنسی پاورز کا استعمال احتیاط سے کریں۔ منصور قادر

یونیورسٹی اساتذہ اپنی شکایات کے ازالے کیلئے برہ راست چانسلرکو درخواستیں نہیں دے سکتے، ادارہ جاتی ڈسپلن پر عمل کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت محکمہ ہائر ایجو کیشن کا اجلاس

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت آج یہاں ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں محکمہ ہائر ایجو کیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ ایچ ای سی کے افسران کو ہدایت کی کہ یو نیورسٹیوں میں وائس چانسلرز حضرات کی طرف سے ایمرجنسی پاورز کے بے جا استعمال کو روکا جائے اور اس ضمن میں تمام یو نیورسٹیوں کے نام ایک سرکلر جاری کیا جائے۔ جس میں وی سی حضرات کو ہدایت کی جائے کہ وہ قواعد ہ و ضوابط پر مکمل عمل در آمد کیے بغیر ایمر جنسی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔صوبائی وزیر نے اس امر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ بعض یونیورسٹی اساتذہ اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ڈائریکٹر چانسلر کو درخواست دے دیتے ہیں اور ادارہ جاتی ڈسپلن کا اخیال نہیں رکھتے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ ایسی شکایات پر متعلقہ فیکلٹی ممبران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں یو نیورسٹیوں میں نئے اساتذہ کی بھرتی کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ فی الحال الیکشن کمیشن نے ایسی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ عام انتخابات کے بعد بھرتی پر پابندی کے خاتمے کے بعد بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یو نیو رسٹیز کے سلیکشن بورڈز بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ان کی غلطی کا خمیازہ آئندہ آنے والی نسلیں کئی برسوں تک بھگتتی ہیں۔منصور قادر نے یو نیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور رجسٹرارز پر زور دیا گیا کہ وہ مالیاتی ڈسپلن پر کار بند رہتے ہوئے اپنے ادارووں کا بجٹ اپنے وسائل او ر اخراجات کے مطابق بنائیں اور اس امر کا خیال رکھیں کہ آنے والے برسوں میں مالی مشکلات کی وجہ سے ان کو ملنے والی حکومتی امداد بند ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کا بجٹ بھی منظور کیا گیا۔ اس موقع پر منصور قادر نے ہدایت کی کہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں شفاف بنیادوں پر رجسٹرار کی تعیناتی کی جائے۔ صوبائی وزیر نے اسلامیہ یو نیو رسٹی بہاولپور وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ وہ صادق کالج ویمن یو نیو رسٹی کے معاملات چلانے میں اپنی معاونت اور مشاورت سے جامعہ کی مدد کریں۔ اجلاس میں سید تابش الوری، ڈاکٹر نذیر اختر، پروفیسر میمونہ غنی اور ڈاکٹر فاطمہ مظہر کے علاوہ ایچ ای سی اور ایم ای آئی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button