بین الاقوامیاہم خبریں

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ روس نے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

یوکرین کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے اپنے شبانہ حملوں کی نئي لہر میں یوکرین کے خلاف ترانوے ڈرون حملے کئے جن میں ساٹھ ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔ روئٹر نے یوکرین کی فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چھبیس ڈرون طیارے لاپتہ ہیں اور لاپتہ کا مطلب یہ ہے کہ ان ڈرون طیاروں میں یا الیکٹرانک وسائل کے ذریعے خلل ڈالا گیا ہے یا وہ سقوط کر گئے ہيں۔ ان ڈرون طیاروں سے یوکرین کے نائنتھ زون کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس میں شمالی یوکرین کے چرنیھوف علاقے اور مشرق میں دونتسک علاقے کے رہائشی مکانات اور تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کی ایف کے گورنر میکولا کالاشنیک نے کہا ہے کہ اس حملے میں ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button