مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ پر قربان ہو گیا،

پولیس سٹیشن میانی محافظ سکواڈ سرگودھا میں تعینات کانسٹیبل محسن عباس ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کانسٹیبل محسن عباس کو دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت، شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محسن عباس کو دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل محسن فرض کی راہ میں جان قربان کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا ہے، شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل محسن جیسے 1600 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے مقدس فریضہ میں آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ پر قربان ہو گیا، پولیس سٹیشن میانی محافظ سکواڈ سرگودھا میں تعینات کانسٹیبل محسن عباس ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گیا، محافظ سکواڈ ٹیم کا دوران پٹرولنگ موٹر سائیکل سوار 04 ڈاکوؤں سے سامنا ہوا، محافظ سکواڈ کے جوانوں نے مشکوک ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل محسن عباس پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، ہسپتال پہنچانے پر بھی جانبر نہ ہوسکا، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی شوٹر ڈاکو جہنم واصل ہوا جس کی بعد ازاں شناخت وقار کے نام سے ہوئی، مارا جانے والا ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی، ملزمان کے 02 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مارے جانے والے ریکارڈ یافتہ ملزم وقار کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد، ڈی پی او سرگودھا نے ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button