صحت

پنجاب بھرمیں 1103ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق1158زخمی ہوئے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1103ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 583افراد شدید زخمی ہوگئے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1103ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 583افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔575معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 582ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور33مسافر458اور131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ254ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت279متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 98 حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 72حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1171متاثرین میں 996مرد اور175خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 227افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور589افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ355خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 966موٹرسائیکلز،85آٹو رکشے116 کاریں،19وین08مسافربسیں،25ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button