
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل جانے سے گھبرانے والے لندن بھاگ گئے، پی ٹی آئی یہاں جیل بھرو تحریک چلا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کی بیش بہا منتوں کے باوجود ہم نے جیل جانے کا فیصلہ ترک نہ کیا۔ میں اس سے پہلے بھی کئی بار جیل کاٹ چکا ہوں۔ جیل کی سلاخوں کا ڈر خوف ہوتا تو پولیس کے بار بار کہنے پر میں پیچھے ہٹ جاتا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی فیملی ممبر ضمانت کے لیے عدالتوں سے رجوع نہیں کرے گا۔ جب تک چیئرمین عمران خان کا حکم نہیں آتا، جیل بھرو تحریک جاری و ساری رہے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا امپورٹڈ حکومت جان لے، پی ٹی آئی تیرہ جماعتی ٹولے کی طرح بڑھکیں نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے۔