مشرق وسطیٰ

ابو عبیدہ کے نئے بیان سے دہشت گرد اسرائیل کی بڑھی بوکھلاہٹ!

حماس کے فوجی کمان کے ترجمان ابوعبیدہ نے پیر کے روز غرب اردن میں صیہونیوں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی استقامت کو ہرگز شکست نہیں دے سکتی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ انہیں غزہ اور غرب اردن میں قتل عام اور جارحیت کی قیمت اپنے فوجیوں اور غاصب فورس کے خون سے چکانا پڑے گی۔ انہوں نے صیہونیوں کو خبردار کیا کہ اگر فلسطینی عوام کو سیکورٹی نہ ملی، تو غاصبوں کو بھی امن و سکون کا خواب تک دیکھنے نہیں دیا جائے گا۔ubaida

عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان کا یہ بیان غرب اردن میں فلسطینی مجاہدوں کی اس کارروائی کے کچھ دیر بعد جاری ہوا جس میں تین صیہونی ہلاک کیے گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج کی مزاحمتی کارروائی کے تحت استقامتی محاذ کے مجاہدوں نے غرب اردن کے قلقیلیہ علاقے میں غاصب صیہونیوں کو لے جانے والی بس پر گولیوں کی بوچھار کردی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button