پاکستاناہم خبریں

ضلع کرم کے لئے انسانی امداد کا دوسرا قافلہ روانہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ آج چھ دن بعد ٹل کینٹ سے روانہ کردیا گیا۔

کرم میں حالیہ کشیدگی کے بعد پہلا قافلہ آٹھ جنوری کو روانہ کیا گیا تھا، متاثرہ علاقوں میں ادویات اور سامان کی قلت میں کچھ حد تک کمی کا امکان ہے۔ادھر کرم میں ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکےلیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کئے جارہے ہیں، خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی پہنچائی جارہی ہے، امید ہے کہ تمام اسٹک ہولڈرز مل کر قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button